سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں

09:39 PM, 22 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کراچی میں انتقال کرگئی ہیں۔ 

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔

مزیدخبریں