ملک ریاض سے عمران خان نے 5 شہزاد اکبر نے 2 ارب رشوت لی، قومی خزانے کو 50 ارب کا نقصان ہوا: رانا ثنا 

ملک ریاض سے عمران خان نے 5 شہزاد اکبر نے 2 ارب رشوت لی، قومی خزانے کو 50 ارب کا نقصان ہوا: رانا ثنا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک ریاض سے عمران خان نے 5 اور شہزاد اکبر نے 2 ارب روپے رشوت لی۔ عمران خان کے فرنٹ مینوں نے رشوت لینے کیلئے گھروں میں نوٹ گننے والی مشینیں رکھی ہوئی تھیں۔ 

اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی خزانےمیں50ارب روپےواپس آنے تھے۔ عمران خان  اورشہزاداکبرنے7ارب لیکر43ارب ایڈجسٹ کردیئے۔ اس سے قومی خزانے کو 50 ارب کا نقصان ہوا۔ 

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ یوٹرن  کے ماہر عمران خان سے پوچھا جائے کہ سازش کا بیانیہ کہاں ہے؟ اب عمران خان بالکل مختلف بیانیہ لے کر آگئے ہو۔  اب عمران خان خرم دستگیر کے بیان کو لے کر گفتگو کر رہا ہے ۔ چند روز سے عمران خان نیب ترامیم پر بات کررہےہیں۔ 

  

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد 90روز کا ریمانڈ نہیں ہوگا۔ 90 روز کے ریمانڈ کا فائدہ  عثمان بزدار اور فرح خان کو ہوگا۔نیب کے 90روز کے ریمانڈ کا فائدہ آپ کے لوگوں کو ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ ارکان پارلیمنٹ کو اعتمادمیں لینے کیلئے ان کیمرہ سیشن بھی بلایاجائےگا۔ 

مصنف کے بارے میں