عمران خان عادت ڈال لو! اب تمہاری ساری زندگی صدمے میں گزرے گی: مریم نواز 

06:19 PM, 22 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری زندگی اب شہبازشریف کو وزیر اعظم دیکھتے گزرے گی اسے عادت ڈال لینی چاہیے۔ 

مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آؤٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔ 

مریم نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کی اسی حسد اور صدمے میں اب اسکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے انشاءاللّہ! عادت ڈال لو!

مزیدخبریں