اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعل نے کہا ہے کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پردستخط کردیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معاہدے کے تحت 2 دن میں رقم پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔ سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
The Chinese consortium of banks has today signed the RMB 15 billion (~$2.3 billion) loan facility agreement after it was signed by the Pakistani side yesterday. Inflow is expected within a couple of days. We thank the Chinese government for facilitating this transaction.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 22, 2022
واضح رہے کہ وزیرخزانہ نے آج کہا تھا آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کے معاملات طے پاگئے ہیں اور جلد معاہدہ ہوجائے گا۔