میرا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ میں جنرل فیض کو آرمی چیف بناؤں گا: عمران خان کی وضاحت 

04:41 PM, 22 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا تھا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نومبر میں اپنا آرمی چیف لاؤں گا۔ میرا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ میں جنرل فیض کو آرمی چیف بناؤں گا۔ اپوزیشن کے ذہن میں خوف آگیا تھا کہ جنرل فیض آرمی چیف بنے تو یہ تباہ ہوجائیں گے۔ 

سیمینار سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کو اپنا آرمی چیف چاہیے ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی چوری بچانا ہوتی ہے۔ یہ ہر ادارے کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس رپورٹس ہیں۔ 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے کوئی ضروت نہیں اپنا آرمی چیف لانے کی ۔نومبر میں جو میرٹ پر ہوتا اسے آرمی چیف بنا دیتا ۔ 26 سال سے کہتا آ رہا ہوں کہ زرداری اور شریف چور ہیں۔ 

مزیدخبریں