اسلام آباد : قومی سلامتی کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں عسکری قیادت اور دیگر حکام شریک ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان سیکیورٹی صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دے رہے ہیں ۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اورٹی ٹی پی سے مذاکرات پر شرکا کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔