اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پاکستان حکام افغانستان کی مدد کر رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے۔ پاکستان کے لوگ اپنے افغان بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ متعلقہ حکام مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 280 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا میں زلزلے سے 200 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ہیں۔