کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ معطل کر دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم روکنے کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف مرحوم کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی تھی ،اب سندھ ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہوئے قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کا جا سکے تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ نے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی تھی ۔