عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

11:22 AM, 22 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف مرحوم کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس  میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے، سندھ ہائیکورٹ کا دور کنی بنچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے   ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جبکہ قبر کشائی23 جون کو صبح ساڑھے نو بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی جس کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کا جا سکے تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کرانے کی خواہش نہیں رکھتے۔

مزیدخبریں