افغانستان میں6.1 شدت کا ہولناک زلزلہ، 950افراد ہلاک

10:41 AM, 22 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کابل: افغانستان میں رات گئے 6.1 شدت کے ہولناک زلزلے میں  950 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے.

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا میں زلزلے سے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا  اور کئی مکانات بھی تباہ ہو گئے۔سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

ریسکیو حکام کی جانب سے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالانا جا رہا ہے جس سے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں