اداکارہ منال خان کی چوری پکڑی گئی

10:12 AM, 22 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

 لاہور: پاکستانی اداکارہ منال خان نے معروف ہالی ووڈ ماڈل کائلی جینز کا ناشتہ چوری کر لیا،  کیا واقعی؟ آخر ماجرا کیا ہے آپ کو بتاتے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اداکارہ منال خان نے اپنی اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جو کہ لذیذ ناشتے کی تھی تاہم یہ عام ناشتہ نہیں تھا کیونکہ یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی مشہور اور پرکشش ماڈل کائلی جینز کا تھا جو کہ انہوں نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر لگایا تھا اور پاکستانی اداکارہ منال خان نے ان کی سٹوری کو کاپی اور نام ہٹا کر اپنے طور پر اسے سٹوری پر لگا لیا اور مداحوں سے داد وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا تاہم ابھی زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ منال خان کی چوری پکڑی گئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھانڈا پھوڑ دیا جس کے بعد گزشتہ روز سے سوشل میڈیا صارفین منال خان کو خوب ٹرول کر رہے ہیں، ان پر میمز بنائی جا رہی ہیں اور ٹوئٹر پر بھی اداکارہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ کیا واقعی منال خان سمجھتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی کائلی جینز کو فالو نہیں کرتا یا انہیں جانتا نہیں ہے؟

https://twitter.com/haniafsc/status/1539162923947462657?s=20&t=XFxQjL4HiHJ_N4oO0wbR1w

ایک اور صارف نے بھی منال خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر طنز کیا۔

مزیدخبریں