حکومت کا نئی کار فنانسنگ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

09:59 PM, 22 Jun, 2021

اسلام آباد: اپنی گاڑی  خریدنے کے خواہش مند افراد کے لئے خوشخبری ہے۔ حکومت نے نئی کار فنانسنگ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

میڈیار رپورٹس کے مطابق کاروں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو جانے پران کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے آئی ہے جس کی بڑی وجہ لوگوں کا مہنگی گاڑیاں خریدنے کی سکت نہ رکھنا ہے۔ اب حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے نئی ’کار فنانسنگ سکیم‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت شرح سود میں کمی کی جائے گی اور ممکنہ طور پر نئی شرح سود5سے 6 فیصد ہو گی۔ 

وزارت صنعت و پیداوار کے ایک عہدیدار کے مطابق حکومت نئی آٹو پالیسی وضع کر رہی ہے جس میں 850سی سی سے 1000 سی سی گاڑیوں تک کے خریداروں کو ٹیکس میں زیادہ چھوٹ دی جائے گی۔ اس وقت تجویز کیا جا رہا ہے کہ 1000 سی سی گاڑیوں تک شرح سود 5 فیصد اور اس سے بڑی گاڑیوں تک 6 فیصد ہونی چاہیے۔ آئندہ ماہ کے آخر تک اس نئی پالیسی کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ 

بشکریہ(نیو نیوز)

مزیدخبریں