کینیا کے چیف آف ڈیفنس کا دورہ پاکستان، پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف

کینیا کے چیف آف ڈیفنس کا دورہ پاکستان، پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف
کیپشن: کینیا کے چیف آف ڈیفنس کا دورہ پاکستان، پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف
سورس: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا سے کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورس نے ملاقات  کی جس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورس کے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ اس کے دوران جنرل رابرٹ کریویکی کیبوچی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان سلامتی و دفاعی تعاوَن کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس موقع پر کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہا۔ 

جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا اور انہوں یاد گار شہدا پر بھی حاضری دی۔