طالب علم زیادتی کیس، ملزم عزیز الرحمن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانتیں منظور

07:36 PM, 22 Jun, 2021

لاہور: سیشن عدالت نے طالب علم زیادتی کیس میں ملزم عزیز الرحمن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ 

ایڈیشنل سیشن نعیم محمد نعیم نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ۔ ملزم عزیز الرحمن کے بیٹے لطیف الرحمن، وسیم الرحمن ، وصی الرحمان نے ضمانتوں کے لیے رجوع کیا ۔عدالت نے پولیس سے 30 جون کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا اور تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں 30 جون تک منظور کر لیں۔

درخواست گزاروں کے مطابق پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی لہذا عدالت ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے عبوری ضمانتیں منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ 

مزیدخبریں