پنجاب کابینہ نے وزراء کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی

07:26 PM, 22 Jun, 2021

لاہور:  پنجاب کابینہ نے وزراء کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے سمیت 16 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب کابینہ کا 46 واں اجلاس وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوا۔جس میں ایجنڈے کے مطابق سہولت بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے پر دینے اور صوبائی وزرا، مشیروں کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ کے لئے 46 نئی گاڑیوں خریدیں جائیں گی۔ نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے  20 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔

کابینہ نے صوبے میں سہولت بازاروں کی منظوری دیدی۔ سہولت بازاروں میں پھل، سبزیاں، دالیں، چاول وغیرہ ارزاں نرخ پر ملیں گے۔ 800 میٹر سے زائد صلاحیت والی ایئر گن شکار کیلئے استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ پنجاب ایری گیشن، ڈرینج اور ریور ایکٹ 2021 کی منظوری دی گئی اور 1873 میں تشکیل کردہ ایری گیشن ایکٹ میں 150 سال بعد ترامیم کی گئیں۔ زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کیلئے ٹیوب ویلز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

تاریخ میں پہلی بار پنجاب سپورٹس پالیسی 2020 متعارف کروائی گئی اور پنجاب کابینہ نے سپورٹس پالیسی کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ نے نے کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں بارے نئی پالیسی کے اہم نکات بارے بریف کیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے بجٹ کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔ پنجاب کابینہ نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا اور پنجاب اسمبلی سے حکومت اور اتحادی ملکر بجٹ پاس کروائیں گے۔

مزیدخبریں