لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے سیکیورٹی اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کے گیٹ سے شراب کی بوتلیں پکڑ لیں۔
نیو نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ نمبر ایک پر سیکیورٹی اسٹاف نے بڑی مقدار میں شراب کی بوتلیں پکڑ لیں، ملزم طلبا تنظیم کے ناظم کا نام لے کر شراب کی 20 بوتلیں یونیورسٹی ہاسٹل پہنچانا چاہ رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بیگز میں شراب کی 20 بوتلیں یونیورسٹی ہاسٹل لے جارہا تھا، سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک بیگز دیکھ کر گیٹ نمبر ایک پر موٹر سائیکل سوار کو پکڑ لیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے شراب کی بوتلیں قبضے میں لینے کے بعد پولیس کو طلب کرلیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے طالب علم کو معطل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ طالب علم اور موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو سیکیورٹی انسپکشن کے بغیر یونیورسٹی کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ۔