قومی اسمبلی میں حکومتی ایم این ایز آپس میں ہی الجھ پڑے

06:48 PM, 22 Jun, 2021

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران  حکومتی ارکان آپس میں  ہی الجھ پڑے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف  کے ممبر اسمبلی سیف الرحمان کی تقریرکےدوران  پی ٹی آئی کے نورعالم خان دیگر حکومتی ارکان سے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھے۔

اس دوران سیف الرحمان نےکہا کہ آپ میری تقریر کے دوران مداخلت نہ کریں میں ڈسٹرب ہورہا ہوں جس پر نورعالم خان ناراض ہوگئے۔

 نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آپ تقریر کرکے دکھائیں، اس دوران پینل آف چیئرامجد نیازی نے اپوزیشن رکن آغارفیع اللہ کو فلور دے دیا۔ آغا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ جناب چیئرمین! یہ آپس میں لڑ رہے ہیں پہلے ہاؤس ان آرڈر کریں۔

امجد نیازی کا کہنا تھا کہ آپ تقریر کریں ہاؤس ان آرڈر ہوجائےگا، اس دوران مائیک بند ہونےکے بعد نور عالم خان اور سیف الرحمان آمنے سامنے آگئے تاہم حکومتی و اتحادی ارکان نے بیچ بچاؤ کرادیا۔

مزیدخبریں