وزیراعظم سوچ سمجھ کر بات کریں ،لباس کا ریپ سے کوئی تعلق نہیں: بلاول بھٹو

06:34 PM, 22 Jun, 2021

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ لباس کا ریپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں  ‏بچوں سے لے کر بڑوں تک لوگ زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کا خواتین سے ‏متعلق بیان افسوس ناک ہے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا چاہئے  بہانے بنا کر ظالم کا ساتھ نہیں دینا ‏چاہئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کو الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے  ایسے بیانات سے ظالم ‏کو فائدہ پہنچتا ہے وزیراعظم کے بیان سے لگتا ہے زیادتی کا شکار ہونے والوں سےزیادتی ہو رہی ‏ہے۔

انہوں نے کہا کہ لباس کا ریپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بچوں سے لے کر بڑوں تک لوگ ‏زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں سب سے زیادہ ریپ کا شکار خواتین ہو رہی ہیں ہمیں خواتین کیلئے ‏اسٹینڈ لینا پڑے گا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے قبل اور بعد میں حالات کیا  ہیں موٹر وے ‏اور ہوائی اڈوں کو گروی رکھنے کا منصوبہ ناکام ہوجائے گا عمران خان نے جس منصوبے میں ہاتھ ‏ڈالا اس کا نقصان ہوا بہتری نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں