ٹیکسوں کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن کا جمعرات سے ہڑتال کا اعلان

06:14 PM, 22 Jun, 2021

کراچی: ٹرن اوور  اور سیلز ٹیکس کے خلاف 24 جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد یوسف کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت ابتدائی طور پر دو روزہ ہڑتال کی جائے گی۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ آٹے پر چوکر ٹیکس عائد کیا گیا تو قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چوکر پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو پہلے نہیں تھا۔ کسی حکومت نے ماضی میں گندم کی مصنوعات اور چوکر پر ٹیکس عائد نہیں کیا۔ موجودہ حکومت نے آٹے پر ٹرن اوور ٹیکس بڑھا کر 1.25 فیصد کردیا ہے۔

چودھری محمد یوسف نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اگر حکومت نے رابطہ نہیں کیا تو 30 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

مزیدخبریں