قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

05:54 PM, 22 Jun, 2021

کراچی: معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے ہیں۔ 

دل میں اترتی آواز کے مالک امجد صابری 1974 میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔ان کو فن قوالی اپنے والد سے ورثے میں ملا ۔ انہوں نے  موسیقی کی تربیت اپنے والد غلام فرید صابری بڑے بھائی عظمت صابری سے حاصل کی۔ امجد صابری نے قوالی کے شعبے میں اس انداز سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا کہ جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

امجد صابری نے بھارت، نیپال، امریکا، لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دی۔ اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے اور انھوں نے باقاعدہ قوالی کا آغاز اسی کلام ’’تاجدار حرم‘‘ سے کیا جو ماضی میں ان کے والد اور چچا کو بام عروج پر پہنچا چکا تھا۔

22 جون سن 2016ء کو لیاقت آباد میں گھر سے کچھ فاصلے پر انھیں اس وقت دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے لیے  روانہ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں