سابق فاسٹ بولر شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر مقرر

05:41 PM, 22 Jun, 2021

راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر مقرر کردئیے گئے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موٹروے پولیس کے آئی جی کلیم امام اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی۔

شیئر کی گئی تصویر میں شعیب اختر کو آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام سے شیلڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شعیب اختر نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بطور سفیر پاکستان موٹروے پولیس سے منسلک ہونے پر فخر ہے، انشا اللہ عوام کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔

شعیب اختر کی پوسٹ پر ان کے مداح موٹروے پولیس کا سفیر بننے پر انہیں مبارک باد پیش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں