پی ایس ایل 6 : دوسرا ایلی منیٹر آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا

04:18 PM, 22 Jun, 2021

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ 6 کے ہونے والے دوسرے ایلی منیٹر راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ آج ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے شروع ہوگا ۔

آج ہونے والے مقابلے میں پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کریں گے۔ میچ کی فاتح 24 جون کو فائنل میں ملتان سلطانز سے ٹائٹل کے لیے ٹکرائے گی۔

مزیدخبریں