لاہور، پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ ان کے کینسر کے ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں ۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنائی انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ کے فضل وکر م سے کینسر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ۔
چالیس سالہ نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ میں تمام لوگوں سے ملنے والی محبت، دعاؤں اور تعاون پر شکریہ بھی اداکیا۔اداکارہ نے کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے سفر اور اس دوران وقت دینے پر دوستوں اور ساتھی اداکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کینسر کی تشخیص سے متعلق بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ زیر علاج ہیں۔بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے مداحوں کو کامیاب سرجری کی اطلاع دی گئی تھی۔