غریب آدمی کو ریلیف دیا جائے :  وزیراعظم عمران خان

03:35 PM, 22 Jun, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ختم ہوگیا ہے۔وزیر اعظم نے نےکابینہ کو مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتےہوئے کہا مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام اباد میں ہوا ۔ کابینہ اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اشیاء کی خورونوش کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ غریب آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔ اجلاس میں تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں