پابندیوں نے جو حالات پیدا کئے اس کی مثال نہیں ملتی، وزیراعطم

05:01 PM, 22 Jun, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں نے جو حالات پیدا کئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ صوبے پوچھ لیتے تو کبھی ایسا لاک ڈاؤن نہ کرنے دیتا، بڑی تنقید ہوئی لیکن شکر ہے میری بات مان لی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلا مہینہ بہت مشکل ہے۔ ہم نے ایک طرف اپنی عوام کو غربت اور دوسری طرف کورونا سے بچانا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کاروبار بھی چلے اور ایس او پیز پر بھی عملدرآمد ہو۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں پاکستانیوں جتنی کوئی قوم خیرات نہیں دیتی۔ سیلاب کے دوران لوگوں نے بڑھ چڑھ کر امداد دی تھی۔ اب بھی ڈونرز کو صرف اعتماد چاہیے کہ پیسہ صیح جگہ استعمال ہو رہا ہے اور لوگ بہت پیسہ دیں گے۔ ویب سائٹ کے ذریعے ڈونز کو بتائیں گے کہ کن علاقوں میں مدد کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈز کا مقصد بے روزگار افراد کی مدد کرنا ہے۔ احساس کیش پروگرام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوتی۔ یہ فلاحی خدمت ہمارے ویژن کا آغاز ہے۔ ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم کو خراج تحیسن پیش کرتا ہوں۔ آج اگر ہمارے بھارت جیسے حالات نہیں تو بڑی وجہ احساس کیش پروگرام ہے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔ احساس کیش پروگرام میں لوگوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے انھیں شفاف طریقے سے پیسے دیئے گئے۔

مزیدخبریں