پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں،خواجہ آصف

پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں،خواجہ آصف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑی پارٹیوں میں دھڑے ہونا نئی بات نہیں،اختلافات ہوتے رہتے ہیں، میں دھڑے بازی کا خلاف نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں اپنا اپنا مقام ہے،ان کے قائد بھی نوازشریف ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ جمہوریت کی اساس ہے، پچھلے2 سال میں حکومت نےصرف ناکامی دکھائی ہے۔انہوںنے کہاکہ سرداراخترمینگل کے خاندان کا پاکستانی سیاست میں اہم مقام ہے،انہوں نے2 سال تک حکومت کےساتھ چلنے کی کوشش کی جبکہ ق لیگ کی بھی حکومت سے ناراضگی چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے دور میں بلوچستان میں ڈاکٹرمالک کی حکومت برقرار رہتی تواچھا ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بےشک مدت پوری کرے لیکن نیا بندہ لائیں جو پرفارم کرے، میں نے تجویز دی تھی کہ 4 یا 6 ماہ کیلئے قومی حکومت بنائیں جو مسائل حل کرسکے۔