آج  سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان میں موجود ہوگی،ظفر مرزا

آج  سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان میں موجود ہوگی،ظفر مرزا


اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ  آج سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان میں موجود ہوگی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بنگلہ دیش سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان پہنچ جائےگی، پیر سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان میں موجود ہوگی۔

ظفر مرزا نے کہا کہ ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس پر مہنگی دوائی فروخت رپورٹ ہوسکتی ہے،بلیک میں ڈیکسامیتھاسون بیچنے والوں کے خلاف اطلاع دیں کارروائی ہوگی،ہیلپ لائن کا نمبر080003727 ہے جس پر اطلاع دی جاسکتی ہے،ادویات نہ ملنے پر 080003727 پر شکایت کرسکتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ قلت کے باعث کوئی بھی چیزمہنگی ہوتی ہے کیونکہ ذخیرہ کی جاتی ہے،ذخیرہ اندوز قلت کا فائدہ اٹھا کر بلیک میں فروخت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت پی پی ایز سے متعلق خود کفیل ہوچکا ہے،پورے پاکستان میں پی پی ایز اسپتالوں میں پہنچا رہے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ این95 ماسک ہر شخص کو استعمال نہیں کرنا چاہیے،جو لوگ کرونا مریضوں سے ڈیل کرتے ہیں وہ این 95 استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی اس وقت وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں،بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ ہے،ہسپتالوں میں بیڈز کم ہوئے جسے بڑھا رہے ہیں۔