اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کروں گاانہوں نے کہا کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا۔ بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباﺅ میں ہے۔ لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی میں بھی کچھ واقعات رونما ہوئے ہیںجبکہ بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔ نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کروں گا۔ بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں۔ وہ افغانستان میں تخریب کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔