تحقیقاتی کمیشن کوقبول یامسترد کرنےکا فیصلہ اے پی سی کرےگی، سابق صدر آصف زرداری

11:40 PM, 22 Jun, 2019

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کوقبول یامسترد کرنےکا فیصلہ اے پی سی کرےگی۔

سابق صدر نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن سے متعلق حتمی فیصلہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں ہو گا۔سابق صدر سے جب سوال کیا گیا کہ آل  پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈاحکومت کوگرانانہیں توپھرکیاہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوگرا نے سے متعلق بھی فیصلہ اے پی سی کرےگی ۔

آصف زرداری نے میثاق معیشت کواین آراوکانام دیے جانے کے سوال پر کہا کہ ان سے سے کچھ لیناہوتاتوباربارجیل تھوڑی جاتے اور 12-12سال جیل میں نہیں رہتے ۔

مزیدخبریں