نیوزی لینڈنے ویسٹ انڈیزکو جیت کےلیے292رنزکاہدف دےدیا

09:51 PM, 22 Jun, 2019

مانچسٹر:نیوزی لینڈنے ویسٹ انڈیزکو جیت کےلیے292رنزکاہدف دےدیا، کیوی کپتان کین ولیمسن148اورراس ٹیلر69رنزبناکرنمایاں رہے ۔

تفصیلات کے مطابق ،انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 291رنز اسکور کیے۔ کپتان کین ولیمسن148اورراس ٹیلر69رنزبناکرنمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل اور منرو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں اوپنرز بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر آؤٹ ہوئے۔کپتان ولیمسن اور راس ٹیلرنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160 رنز کی شراکت قائم کی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز بنائے، راس ٹیلر 69،لیتھم 12،گرینڈ ہو م 16، سنٹنر 10 اور جمی نیشن 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹرل نے 4 کھلاڑیوں آؤٹ  کیاجبکہ کارلوس بریتھ ویٹ نے 2 اور کرس گیل نے 1  وکٹ حاصل کی۔ 

اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیتا اور بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

مزیدخبریں