مریم نوازکی پریس کانفرنس سے حکومت میں صف ماتم بچھ گئی ، راناثنااللہ

08:16 PM, 22 Jun, 2019

لاہور:رہنمامسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق عوان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکے بار ے میں گھٹیازبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نوازکی پریس کانفرنس حکومتی ارکان کے کانوں میں پگھلے ہوئے سیسے کی طرح اترگئی ہے اور حکومت ذہنی مریض ہوگئی۔  پریس کانفرنس کے بعدحکومت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ 

انہوں نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرکے کہا کہ باجی عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں ۔آپ  امیرقطرکے دورے پر پریس کانفرنس کے بجائے مریم نوازکے خوف مبتلاتھیں۔

یاد رہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس کانفرنس میں مریم نوا ز کو  ایک جرائم پیشہ خاتون قراردیا تھا ۔  

مزیدخبریں