عثمان خالد بٹ مہوش حیات کے حق میں میدان میں آگئے

عثمان خالد بٹ مہوش حیات کے حق میں میدان میں آگئے


اسلام آباد: پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ فلم ”باجی“ کے آئٹم نمبر”گیگنسٹر گڑیا “ کے حوالے سے مہوش حیات پر ہونے والی تنقید کے خلاف میدان میں آ گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کے بعد فلم ”باجی “ میں آئٹم نمبر ”گینگسٹر گڑیا“ پر ڈانس کے حوالے سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے جس پر عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنی زبان صاف کریں پھر دین کا ڈر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سے آزادی اظہار کا حق کوئی نہیں چھین سکتا کیونکہ ہر کسی کی اپنی پسند اور ناپسند ہوتی ہے لیکن آپ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ آپ کسی سے جلد ہی نفرت کرنے لگیں، اس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کریں اور اس کی دل آزاری کریں۔