اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میثاق معیشت پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں۔سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت پر وزیراعظم اپنے خیالات کے بارے میں اعتماد میں لیں اور وزیراعظم کی تجاویز سامنے آئیں گی تو اپنی جماعت پی پی پی اور اپوزیشن سے بات کریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ اسپیکر کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا کیونکہ اسپیکر کسی جماعت سے نہیں بلکہ نیوٹرل ہوتا ہے۔
وزیراعظم کے ایمنسٹی اسکیم اچھوں کے لئے اچھی اور بروں کے لئے بری کے بیان سے متعلق سوال آصف زرداری نے جواب دیا کہ پھر تو ایمنسٹی اسکیم عمران خان کے لئے بری ہو گی۔ این آر او کے بارے میں سابق صدر زرداری نے کہا کہ میں نے 8 سال 3 مہینے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا۔