راجہ ریاض کا دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے

10:18 AM, 22 Jun, 2019

فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے پر تولنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 110 سے منتخب ایم این اے راجہ ریاض کا دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے ۔ نیونیوز ذرائع کے مطابق جولائی میں بلاول بھٹو زرداری کی فیصل آباد آمد پر راجہ ریاض پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق راجہ ریاض   وزارت نہ ملنے کی وجہ سے راجہ ریاض پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں