لیگی کارکن انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیساتھ کڑاکے بھی نکالیں گے:خواجہ سعد رفیق

11:24 PM, 22 Jun, 2018

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں پانچ سال مسلسل نان اسٹاپ گالیاں نکالی گئیں ، ورکرز نے بتا دیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کیساتھ کڑاکے بھی نکال دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن کی ورکرز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے انتھک محنت کر کے لاہور کے علاقوں کی شکل بدل دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی بڑے مسائل ہیں ، ہم جہاں بھی گئے ہیں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لے کر آئے ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ سیاست جو نفرتیں اور فتنا پیدا کرے ہم اس کے مخالف ہیں ، ہمیں پچھلے پانچ سال سے نان سٹاپ گالیاں دی جا رہی ہیں ، بعض ٹی وی چینلزپر اینکرز نما چیزیں ہمارے خلاف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے لیگ کے کارکنوں کی آنکھوں میں غضب کا غصہ دیکھا ہے ، کارکن بتاتے ہیں کہ ہم صرف ووٹ نہیں ڈالیں گے ، کڑاکے بھی نکال دیں گے۔

 سعد رفیق نے کہا کہ ہم سمجھاتے تھے سیاست کی لڑائی عدالتوں میں نہ لے کر جاو ، یہ وہ لوگ ہیں جو اداروں کے درمیان لڑائی کرواتے ہیں۔

مزیدخبریں