ایونٹ کے دوران کاجول کے گرنے کی ویڈیو وائرل

11:59 AM, 22 Jun, 2018

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کاجول کی ایک ایونٹ کے دوران گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'عام انتخابات میں دہشت گردی کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا'

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ اداکارہ کاجول ایک ایونٹ کے دوران موجود تھی، جہاں سکیورٹی کے ساتھ تقریب سے باہر آتے ہوئے وہ کسی چیز سے ٹکرا کر گر پڑیں۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی جبکہ کاجول کے مداح اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ کے لیے کافی فکرمند بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں:زعیم قادری سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے نامزد ملزم شہباز شریف کا قاتل چہرہ بے نقاب کریں،خرم نواز گنڈا پور

تاہم ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کاجول کو اس موقع پر کوئی چوٹ نہیں آئی ہوگی۔اس دوران اداکارہ ایک پراڈکٹ کی لانچ کے لیے ممبئی کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھیں، جب انہوں نے ڈیزائنر نکھل تھمپی کا ڈیزائن کردہ سفید جوڑا زیب تن کیا۔

یہ بھی پڑھیں:'بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں'

خیال رہے کہ کاجول کے ساتھ ایسا واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے۔2015 میں کاجول اپنی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر کے دوران ایک ایونٹ میں ورن دھون، کریتی سنن اور شاہ رخ خان کے ساتھ موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ہاں ننھی پری کی آمد

اس دوران شاہ رخ خان کے سٹیج پر آتے وقت کاجول اپنا توازن کھو بیٹھی اور گر پڑیں، تاہم ورن دھون نے ان کی مدد کی اور انہیں بچایا۔اس دوران بھی کاجول کے مداح ان کے لیے کافی پریشان تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں