پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی

10:28 AM, 22 Jun, 2018

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔ پرویز مشرف نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔

پارٹی کے تمام معاملات  اب ڈاکٹر امجد  دیکھیں گے۔ پرویز مشرف کی نااہلی کی وجہ سے اے پی ایم ایل کو رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا تھا۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ نے سابق صدر کو وطن واپسی کیلئے مکمل ریلیف فراہم کیا تھا۔ چیف جسٹس نے بھری عدالت میں سابق صدر کی بہادری کی تعریف کی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی صادر کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں