لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے۔شہباز شریف صبح سویرے لاہور ایئرپورٹ پر لندن سے آنے والی پرواز سے اترے۔ وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی فوری وطن پہنچنے کی ہدایت پر واپس آئے ہیں۔
شہباز شریف آج ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کے تنازع پر سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ لندن میں زعیم قادری سے متعلق صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا تھا۔
مزید پڑھیں: کیلاشی خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
واضح رہے کہ شہباز شریف 16 جون کو اپنی بھابھی، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں