فوجی اتحادکسی ایک ملک کے خلاف نہیں ہے: سعودی سفیر

11:25 PM, 22 Jun, 2017

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر مروان بن رضوان  نےر یڈیو پاکستان کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا 41ممالک کیساتھ فوجی اتحاد کسی ایک ملک کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردی کی خلاف ہے۔
انھوں نے جمعرا ت کے روز اسلام آباد میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قطر ریاض معاہدہ 2014کو تسلیم کرتا ہے تو قطرا ور سعودی عرب  کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہو سکتی ہے اور حالات اچھے ہو سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ قطربائیکاٹ اسی شرط پر ختم ہو سکتا ہے کہ قطر سعودی عرب کی تما م شراائط قبول کر لے۔
پاکستانی حکومت نے بدھ کے روز دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ وہ قطر سعودی عرب کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کسی ایک کی طرف نہیں ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑ ھتی خلیج کو کم کرنے کیلئے ثالثی کاکردار ادا کر ے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک قطر کو دہشتگردیوں کی حمایت کا الزام دیتے ہوئے اس سے سفارتی سمیت تمام تعلقات ختم کر چکا ہے ۔

مزیدخبریں