لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، تین مطلوب اور روپوش ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

11:18 PM, 22 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاڑکانہ:  لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خوری، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تین مطلوب اور روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نوڈیرو پولیس نے دادو کینال پل سے پانچ سنگین مقدمات میں روپوش ملزم ریاض شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ باقرانی پولیس نے محراب پور لنک روڈ سے ملزم ارشاد مہگر کو پسٹل، گولیوں اور 80 کلو بھنگ سمیت جبکہ تھانہ بقاپور پولیس نے دوران چیکنگ بھتہ خوری کے مقدمے میں ملوث ملزم عاشق کلہوڑو کو بندوق اور کارتوسوں سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں