سئیول:شمالی کوریا نے جمعرات کو دئیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کونفسیاتی مریض کا لقب دیدیا ۔
شمالی کوریا کے ایک نمائندے نے مقا می اخبار سے بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک میں خراب صورتحال سے پریشان ہیں اور لو گوں کا دھیان ملکی حالا تے سے ہٹا نے کیلئے یہ سب کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شما لی کوریا پر ایٹمی حملے میں پہل کی دھمکی دی ہے۔انھوں نے کہاکہ جنوبی کوریا کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حالات کو صرف تباہی کیطرف لے جا رہے ہیں۔
پچھلے کچھ عرصہ سے شمالی کوریا کے جاری ایٹمی میزائلوں کے تجربوں نے امریکہ کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں جسکی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے۔اسکے علاوہ حال ہی میں شمالی کوریا سے رہاہونے والے طالبعلم کی موت نے دونوں ممالک کے درمیان خلیج کو مزید بڑھا دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ۔ دوسری طرف امریکہ نےچین پر بھی زور دیا ہے کہ وہخطے میں امن وامان قائم رکھنے کیلئےشمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پروگرام مزید بڑھانے سے روکے۔