کراچی: سپر ہٹ پاکستانی فلم ”نامعلوم افراد “ کے سیکوئل ” نا معلوم افراد 2 “ کا ٹریلر جاری کر دیاگیا۔ فلم میں اداکارہ فہد مصطفی، جاوید شیخ، محسن عباس حیدر، مرینہ خان، صدف کنول، ہانیہ امیر اور نیر اعجاز اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم نامعلوم افراد کی کامیابی کے بعد جلد ہی اسکا سیکوئل نامعلوم افراد ٹو ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کی رنگا رنگ لانچنگ تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں سجی، جس میں فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر اترے۔
کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم نامعلوم افراد ٹو کی کہانی ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے، جو امیر ہونے کے لیے کیپ ٹاو¿ن میں چوری کا منصوبہ بناتے ہیں۔تقریب میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر اتری، فہد مصطفی، جاوید شیخ، مرینہ خان، صدف کنول، ہانیہ امیر اور نیر اعجاز اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم نامعلوم افراد ٹو عید الاضحی پر ملک بھر میں ریلیز کر دی جائے گی۔