آستانہ: قزاقستان کے 25 ویں یوم آزادی کے موقع پر دی گئی سزاؤں میں معافی کے بعد00 12قیدیوں کو جیلوں میں رہا کردیا گیا۔
جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قزاقستان کی آزادی کی 25 ویں سالگرہ پر دی گئی سزاؤں میں معافی کے بعد2269 قیدیوں کی قید کی مدت بھی کم ہوگئی ہے۔
رہائی پانے والوں میں دولت مشترکہ کے آزاد ہونے والے ممالک سے توعلق رکھنے والے 40 قیدی بھی شامل ہیں ۔ اس وقت
قزاقستان کی مختلف جیلوں میں 1300 غیر ملکی قیدی ہیں۔
قزاقستان کے 25 ویں یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں معافی دیئے جانے کا یہ قانون دسمبر 2016 میں بنایا گیا تھا۔