داعش کو شکست دینے کے بعد کُرد ملیشیا سے اسلحہ واپس لے لیا جائے گا،امریکہ کی ترکی کو یقین دہانی

06:05 PM, 22 Jun, 2017

انقرہ:  کُرد ملیشیاکو اسلحہ دینے کے پیش نظر تر کی کے بڑھتے خدشات کو دور کرنے کیلئے  امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ داعش کوخطے میں شکست دینے کی بعد کُرد ملیشیا سے اسلحہ واپس لے لیا جائے گا۔
ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ کے سیکریٹری دفاع جم میٹس نے اپنے ترک ہم منصب سے وعدہ کیاہے کہ ہر ماہ کُردوں کو جواسلحہ مہیا کیا جائے گاا سکی ایک فہرست انھیںبھی دی جائے گی۔
ترکی امریکہ سے اسلحہ حاصل کرنےوالی کُرد ملیشیا کو’کردستان ورکرز پارٹی‘ کا حصہ سمجھتی ہے جو کہ 1980ءسے ترکی کے جنوب مشرق میں بغاوت کا عَلم بلند کرنے میں شامل ہے۔
لیکن دوسری طرف امریکہ راقہ میں داعش کو شکست دینے میں اس کرد ملیشیا کو اہم سمجھتی ہے . راقہ میں داعش کیخلاف یہ کارروائی 2ہفتے پہلے شروع کی گئی ہے جسکا واحد مقصد داعش پر دباﺅ بڑ ھانا ہے۔
میٹس نے مزید یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ترکی کو کُرد ملیشیا کو دیئے جانے والے اسلحے کا تفصیلی ریکارڈمہیا کرے گااور داعش کو شکست دینے کے بعد کُرد ملیشیا سے اسلحہ بھی واپس بھی لےلیگا۔

مزیدخبریں