امریکہ میں ٹیک آف کے دوران لڑاکا طیارے میں آگ

05:40 PM, 22 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکی شہر ہوسٹن میں ٹیک آف کے دوران ایف 16 لڑاکا طیارے میں آگ لگ گئی تاہم اسی دوران پائلٹ نے بحفاظت کو د کر اپنی جان بچالی تاہم پائلٹ معمولی زخمی ہوا۔

امریکی میڈیا نے نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ کے حوالہ سے بتایا کہ مقامی ہسپتال میں پائلٹ کی حالت بہتر ہے ۔ یہ طیارہ نوبل ایگل ائر ڈیفنس پروگرام کے تحت تربیتی مشن پر تھا۔

نوبل ایگل ائر ڈیفنس پروگرام نائین الیون واقعہ کے بعد سے شروع کیاگیا تھا۔ طیارہ کو آگ لگتے ہی اس میں سے دھماکوں  کی کئی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔ 

مزیدخبریں