پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان کا سینیٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

02:24 PM, 22 Jun, 2017

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر سینیٹر بابر اعوان جو کہ عرصہ دراز سے پی ٹی آئی کے طرف سے پاناما کیس کی وکالت کرتے رہے انہوں نے 2 سال سے وکلاء گروپ سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی اور سینیٹر شپ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جلد ہی بابر اعوان اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کر دیں گے اور اپنے فیصلے کے سیاسی اثرات بھی جلد منظر عام پر لے کر آئیں گے۔

واضح امکان ہے کہ بابر اعوان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے معاملات طے ہو جانے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں