شاہ رخ خان کے جگا جاسوس کے سراہنے پر شکر گزار ہوں، رنبیر کپور

01:58 PM, 22 Jun, 2017

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی جگا جاسوس کے حوالے سے تعریف پر شکر گزار ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے فلم کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمساز فلم انڈسٹری میں کچھ نیا لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 رنبیر کپور نے کہا کہ جب فلم ٹیزر ریلیز کیا گیا تو شاہ رخ خان پہلی شخصت تھے جنہوں نے مجھے اور ہدیتکار انوراگ باسو کو فون کیا اور فلم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ بالی وڈ میں اس جیسی فلم بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کی تعریف سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور کے ساتھ کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں