فلم ’’ ہندی میڈیم‘‘ 100 کروڑ کلب کی ممبر بن گئی

01:45 PM, 22 Jun, 2017

ممبئی : پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بھارتی فلم ’’ ہندی میڈیم‘‘ 100 کروڑ کلب کی ممبر بن گئی اوراس نے 2017 کے دوران ریلیز ہونیوالی بھارتی فلموں میں دنیا بھر کے باکس آفس میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنیوالی 5 ویں فلم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

ایک ماہ قبل اس کیساتھ بھارتی فلم ہاف گرل فرینڈ ریلیز ہوئی تھی جسکا ابتدا ئی بزنس اچھا تھا جبکہ مذکورہ فلم کا بزنس سلو تھا تاہم اب ہاف گرل فرینڈ سینما گھروں سے غائب ہوگئی جبکہ صبا قمر کی فلم مسلسل نمائش پذیر ہے۔ اسی برس پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس بھی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے مذکورہ فلم اب تک دنیا بھر کے باکس آفس میں 102 کروڑ 64 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے جس میں 90 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس بھارتی سینماگھروں میں ہوا جبکہ 12 کروڑ 35 لاکھ روپے کا بزنس اوورسیز سرکٹ میں ہوچکا ہے۔واضح رہے مذکورہ فلم 1126 سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی پاکستان میں مذکورہ فلم کو ڈسٹری بیوٹر زکلب نے ریلیز کیا ہے۔

مزیدخبریں