مدار میں موجود کچھ سیارچے زمین کو تباہ کرسکتے ہیں، ڈاکٹر ایلن فٹز سمنز

01:06 PM, 22 Jun, 2017

لندن:دنیا کے ممتاز ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ اس وقت مدار میں 1800 سے زائد سیارچے گردش کر رہے ہیں جو زمین سے ٹکرا سکتے ہیں، ان میں سے بعض اتنے خوفناک ہیں کہ ایک آن میں پوری انسانیت کو ہی ختم کر سکتے ہیں۔

ماہر فلکی طبیعات ڈاکٹر ایلن فٹز سمنز کا کہنا ہے کہ کوئی سیارچہ اچانک زمین سے ٹکرا سکتا ہے اور یہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے جبکہ بہت سے سیارچوں کا تو ہمیں پتہ ہی نہیں ہے اور ان کی تعداد ہزاروں میں ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر ایلن کے مطابق یہ سیارچے ہمارے شہر کے شہر تباہ کر سکتے ہیں اور کئی تو اتنے بڑے ہیں کہ پوری دنیا ہی کو مٹا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال جنوری میں ایک سیارچہ اتنے پاس سے گزرا تھا کہ اس کا فاصلہ چاند کے نصف فاصلے سے بھی کم تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں