لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد بننے پر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کومبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار میں بندھے ہیں محمد بن سلمان کی مدبرانہ قیادت میں سعودی عرب ترقی کرے گا مسلم امہ کے روشن مستقبل کیلئے دونوں ممالک کی خواہشات یکساں ہیں۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خوشحالی کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے گزشتہ روز سعودی عرب کے شاہ سلمان نے موجودہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقرر کر دیا تھا۔ یہ اعلان ایک شاہی فرمان کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد اب شاہ سلمان کے بعد محمد بن سلمان سعودی ریاست کے اگلے حاکم ہوں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں